جمعہ 10 جنوری 2025 - 05:48
اربعین؛ دور حاضر کی تمدن ساز تحریک

حوزہ/حوزہ علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا کہ اربعین حسینی دور حاضر کی تمدن ساز تحریکوں میں سے ایک ہے، لہٰذا حوزہ ہائے علمیہ کے مبلغین اس عالمی تحریک سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی دور حاضر کی تمدن ساز تحریکوں میں سے ایک ہے، لہٰذا حوزہ ہائے علمیہ کے مبلغین تہذیب کے لحاظ سے اس عالمی تحریک سے استفادہ کر سکتے ہیں اور اس کے لیے لازم ہے کہ ہم مہذب انداز میں سوچیں اور مجاہدانہ اور خلوص کے ساتھ عمل کریں۔

انہوں نے اربعین حسینی کی تحریک کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کی عظیم پیادہ روی دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کا باعث بنی ہے اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کو متعارف کروانے کی تحریک بن گئی ہے اور ہمیں اس تحریک کو عالمی تحریک متعارف کروانے کا ذریعہ بننا ہوگا۔

حوزہ ہائے علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور نے کے سربراہ نے کہا کہ دشمن اربعین سے بہت خوفزدہ ہیں اور اس تمدن ساز تحریک کا بائیکاٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اربعین حسینی نے ثابت کیا کہ اسلام ایک تمدن ساز مذہب ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی نے فرمایا: آج کی دنیا کو ہمارے اربعین کی سخت ضرورت ہے۔ اربعین حسینی ؑ میں ایک تحریک رونما ہونی چاہیے؛ مبلغین کو اربعین کی اس عظیم تحریک کو پوری دنیا میں متعارف کروانا چاہیے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ تحریکِ اربعین حسینی کی تبلیغی مہم بہت اہم ہے اور ہمیں دنیا کے تمام گوشہ و کنار میں اربعینی اور تمدنی فکر کو فروغ دینا چاہیے۔ گزشتہ سال عراقی بھائیوں کے تعاون سے 500 مبلغین عراق میں تعینات ہوئے اور خدا اور اہل بیت علیہم السّلام کی تعلیمات کی تبلیغ اور مزاحمتی ثقافت کی ترویج میں کردار ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha